تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

شام اور یمن میں جمہوریت کے لیے مدد کو تیارہیں ، حسن روحانی

جیو نیوز - نیویارک.......ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ شام اور یمن میں جمہوریت قائم کرانے کے لیے مدد کو تیار ہیں ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی سے ہے۔عالمی برادری سے اپیل ہے کہ مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرائے۔ ایران مشرق وسطی میں دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے تیار ہے۔

حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے پر بین الاقوامی معاہدہ خوش آیند ہے ۔ ایران کے خلاف پابندیاں غیر منصفانہ اور غیر قانونی تھیں۔تہران کا کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.