29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:16
مریخ پر پانی ملنے کی خوشی میں عالمی سرچ انجن گوگل کا لوگو تبدیل
جیو نیوز - لندن .....مریخ پہ پانی ملنے کی خوشی عالمی سرچ انجن گوگل کو بھی ہے۔ اسی لئے اس نے اپنا لوگو تبدیل کردیا۔
گوگل نے سرچ انجن پر نیا ڈوڈل پیش کیا ہے اور مریخ پر پانی ملنے کی خبر کو گوگل ڈوڈل میں بڑے ہی دلچسپ طریقے سے دکھایا گیا ہے۔
سرخ سیارے کو پانی کا گلاس ہاتھ میں تھامے نلکی سے پانی پیتے دکھا یاگیا ہےجوگلاس خالی کرنے کے بعد مزے سے گول گھومتا ہے ۔