30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:36
جرمن پناہ گزین کیمپ میں پاکستانیوں اور البانویوں کے درمیان جھگڑا
جیو نیوز - برلن.......جرمنی کے پناہ گزین کیمپ میں پاکستانی اور البانوی باشندوں کے درمیان جھگڑے میں 14 افراد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جھگڑا کیسل kassel شہر کے قریب سابقہ ائر پورٹ کی عمارت میں مقیم پناہ گزینوں کے درمیان ہوا ۔
اس کیمپ میں مختلف ممالک کے کم و بیش ڈیڑھ ہزار افراد مقیم ہیں جو جرمنی میں پناہ کے خواہش مند ہیں ۔ پولیس کے مطابق جھگڑا خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کے درمیان ہوا جس میں 70 پاکستانی اور تین سو البانوی ملوث تھے۔
انہوں نے ایک دوسرے کو لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے مارا ۔ جھگڑے میں تین پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔