تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:31

شامیوں کے لیے انٹرنیٹ معلومات کا بھروسا مند ذریعہ

جیو نیوز - دمشق.......شامی باشندے اپنے ملک سے نکل کر پناہ گزینوں کی شکل میں درد بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ایسے میں انہیں اگر کسی پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے تو وہ ہے انٹر نیٹ ۔جی ہاں، مدد کے لئے شامی انٹر نیٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔

وہ انٹرنیٹ سے پتہ لگارہے ہیں کہ قریب ترین اسپتال کہاں ہے ؟ پناہ گزینوں کی بحالی کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے کیمپس کہاں کہاں لگے ہوئے ہیں ، زخمیوں کے فوری علاج کیلئے کونسی تدابیر اختیار کرنی چائیے، اپنے پیاروں کی تلاش کا موثر ترین طریقہ کیا ہے؟

اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر شامیوں کی جانب سے سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی معلومات میں جرمنی جانے کا طریقہ کار ہے۔گوگل میپس کے ذریعے یہ دیکھنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سمندری راستہ اختیار کرنا کیسے ممکن ہوگا۔

شہروں کے درمیان فاصلہ اور قیام کے لئے مناسب جگہوں کی نشاندہی کے لئے نقشے ڈائونڈ لوڈ کئے جارہے ہیں۔یوں ایسے مشکل وقت میں جب لوگوں سے بروقت اور صحیح معلومات حاصل کرنا دشوار ہورہا ہے، انٹرنیٹ اپنا مثبت کردار اداکرنے میں پیش پیش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.