1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:47
کشمیر سے فوج نکالنا مسئلے کا حل نہیں، بھارت
جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارت نے وزیر اعظم نواز شریف کی کشمیر سے افواج کے انخلا کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے فوج نکالنا مسئلے کا حل نہیں، مستقل امن کے لیے خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔
وکاس سوارپ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم کی تجاویز اور تقریر پر وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ردِ عمل دیں گے ۔