تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:43

ہماری تجویز ہے کہ دہشتگردی چھوڑیے، مذاکرات کیجیے، سشماسوراج

جیو نیوز - نیویارک.......بھارت ہٹ دھرمی سےبازآنےکوتیارنہیں ، بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کرتےہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے کل 4 تجاویز پیش کیں، ہم کہتے ہیں ایک ہی تجویز کافی ہے، ہماری ایک ہی تجویز ہے کہ دہشتگردی چھوڑیے، مذاکرات کیجیے۔

سشما سوراج کا کہنا ہے کہ یقین دلاتی ہوں کہ مذاکرات سے حل نکلا تو بھارت تمام حل طلب معاملات سلجھانے کے لیے تیارہے، دہشتگردوں میں اچھے برے کا فرق نہیں کرنا چاہیئے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جو ملک دہشتگردوں کو پناہ اور ہتھیار فراہم کرتے ہیں ان کے خلاف عالمی برادری کو کھڑا ہوناپڑے گا، بھارت پاکستان سے تمام حل طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے سلجھانے کے لیے تیار ہے، دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اختیار کیا جانا قبول نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.