تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:32

جان کیری اور جواد ظریف کی ملاقات، جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

جیو نیوز - نیویارک.........امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی، جس میں جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شام کے بحران اور باغیوں کے خلاف روس کے فضائی حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.