تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:47

میکسیکو : قتل عام 47 برس مکمل،ریلی پر تشدد احتجاج میں تبدیل

جیو نیوز - میکسیکو سٹی........میکسیکو میں ، 1968 میں ہونے والے قتل عام کے 47 برس مکمل ہونے پر ریلی کا نکالی گئی جو پر تشدد احتجاج میں تبدیل ہوگئی۔

دارالحکومت میکسیکو سٹی میں سیکڑوں افراد نے مرکزی شاہراہ تک مارچ کیا، اور 1968 میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا، اچانک یہ پر امن مارچ مظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔ مشتعل افراد اور پولیس کے درمیان شدید جھڑہیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

47 سال قبل میکسیکو کے فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں سیکڑوں طلبا اور شہریوں کو قتل کیا گیا تھا ، مارچ میں گذشتہ سال لاپتا ہوجانے والے 43 طلبا کے والدین بھی شریک تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.