تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

شمالی کیرولائنا؛بارش اورسیلاب سےنظام زندگی درہم برہم، ایمرجنسی نافذ

جیو نیوز - نیویارک........سمندری طوفان جوکن کی آمد سے قبل ہی امریکا کی مشرقی ریاستیں پانی میں ڈوب گئیں ، شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث چار افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق رکارڈ بارش اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں ۔ جبکہ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ صدر باراک اوباما نے جنوبی کیرولائنا میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.