تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:31

فرانسیسی فضائی کمپنی کے ملازمین کی ہڑتال، درجنوں پروازیں منسوخ

جیو نیوز - پیرس.....رضا چوہدری.....فرانس کی فضائی کمپنی ’ائیر فرانس‘ کے ملازمین نے ملازمتوں سے فارغ کئے جانے کے خلاف ہڑتال کردی ہے۔

ہڑتال کے سبب فرانس سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں ۔مذکورہ صورتحال سے کئی سنگین مسائل پیداہوگئے ہیں ۔

ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ائیر پورٹ پر مسافروں کے لئے قائم کی گئی تمام انتظار گاہیں کھچا کھچ بھر گئی ہیں۔

ملازمین کے ہڑتال پر جانے کی بنیادی وجہ انہیں ملازمتوں سے برخاست کردینا ہے۔

ائیرلائن نے گزشتہ روز تین ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھاجس پر ملازمین نے انتظامیہ کو ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.