تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:31

ملائشیا میں دھوئیں کے بادل، اسکول 2 دن کیلئے بند کردیئے گئے

جیو نیوز - کوالالمپور.......ملائشیا میں دھوئیں کے بادلوں کی وجہ سے ملک بھر کے اسکول دو دن کے لیے بند کر دیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک انڈونیشیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے دھوئیں کی ایک موٹی تہہ ملائشیا کے کئی علاقوں پر بھی چھا گئی ہے۔ اسی وجہ سے بچوں کو اس مضر صحت دھوئیں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اسکول بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

شدید دھوئیں کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے کئی ہوائی اڈوں کو بھی بند کر دیا گیا تھا جبکہ دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والی مشہور میراتھن ریس بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.