تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:19

شام کابحران: بان کی مون کی حل کیلئے ایران سے مدد کی اپیل

جیو نیوز - نیویارک.......اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کا بحران حل کرانے کے لیے ایران سے مدد کرنے کی اپیل کردی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے نیویارک میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے شام اور یمن سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ کیا ۔

اس موقع پر بان کی مون نے زور دیا کہ ایران شام میں خانہ جنگی کے خاتمے اور مسئلے کے پرامن حل کے لیے شام کی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے پر نیک نیتی کے ساتھ عمل درآمد کرنے پر بھی زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.