6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:19
امریکا: شمالی اورجنوبی کیرولائنا میں بارشوں سے12افراد ہلاک
جیو نیوز - نیویارک......امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں طوفانی بارشوں کےسبب ڈیم ٹوٹ گیاہے اورعلاقے کے افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونےکی ہدایت کردی گئی ہےجبکہ شمالی اورجنوبی کیرولائنا میں بارشوں سے12افرادمارےگئے ہیں ۔
امریکاکی ریاست جنوبی کیرولائنا کوتاریخ کی بدترین بارش کاسامناہوا۔جنوبی کیرولائنا میں چھ سوسڑکیں اور بریج بندہیں اور چالیس ہزارسےزائدشہری پانی جبکہ چھبیس ہزار سےزائد افرادبجلی سےبھی محروم ہیں۔ اس صورتحال میں اوورکریکOvercreek بریج ڈیم ٹوٹنےکے سبب لوگوں کاپڑے پیمانےپرانخلا کابھی سامناہے۔
شہرکےایک طرف انخلا ہورہاتو دیگر علاقوں میں لاکھوں افراد طوفانی بارشوں کےسبب گھروں میں محصورہیں ۔اب موسم قدرےبہترہواہےاورمنگل کوسورج نکلنےکا بھی امکان ہےمگرانتظامیہ نےشہریوں کوگھروں میں رہنےہی کی ہدایت کی ہے۔
پچھلےتین روزمیں ریاست میں دوفٹ سےزیادہ بارش ہوئی ہے۔ جسکےسبب اسکول اوردفاتربندہیں ۔ریاست کی گورنرکاکہناہےکہ ایسی شدید بارش ایک ہزارسال میں ہونےکی توقع ہوتی ہے۔اور بارشوں سےنقصان کاتخمینہ ایک ارب ڈالرسےبھی زائدلگایا گیاہے۔