تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:47

وزیراعظم نریندر مودی لالو پرساد کے نشانے پر!

جیو نیوز - نئی دلی.......خود کوبھارتی ریاست بہار کا کنگ میکرکہنے والےلالو پرساد یادیو لوگوں کی نقل اتارنا بھی خوب جانتے ہیں ۔ایک جلسےمیں بھارتی وزیر اعظم کی ایسی نقل اتاری کہ مجمع ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گیا۔

بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات ،بھارتی وزیر اعظم کے لئےامتحان بن گئے۔ بہار کا دل جیتنے کے لئےانتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے وہاں سوا لاکھ کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا۔

نریندرمودی کے اس اعلان کا ایک جلسے میں راشٹریہ جنتا دل کے صدر اوربہارکے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو نےخوب مذاق اڑایا۔ لالو پرساد یادیو نے نریندر مودی پر طنز کے ایک کے بعد ایک تیر برسائے۔ ان کا یہ روپ دیکھ کر جلسے میں بیٹھے لوگ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.