تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:37

فرانس میں پہلی مرتبہ پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......فرانس کی تاریخ میں پہلی دفعہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کوباقاعدہ خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام فرانسیسی حکومت اورپاکستانی سفارت خانہ نے مشترکہ طور پر کیا۔تقریب میں اعلیٰ فرانسیسی فوجیوں اورمختلف اہم افراد نے شرکت کی۔ شرکت میں بڑے پیمانے پر بچوں نے بھی حصہ لیا اور بارش کے باوجودبھرپور جوش کا مظاہرہ کیا۔

ملکی دفاع میں اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے فوجیوں ، عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور وہاں رکھی گئی کتاب میں تاثرات درج کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.