تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

پیرس:طالب علم کے بستے سے 3دستی بم برآمد

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک اسکول کا طالب علم بستے میں تین دستی بم لے آیا جس سے کلاس میں ہی نہیں پورے اسکول میں کھلبلی مچ گئی۔ یہاں تک کہ اسکول کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا ۔

دستی بموں کی اطلاع پر آناً فاناً پولیس کو بلایا گیا جس نے تینوں دستی بموں کو قبضے میں لے کرانہیں ناکارہ بناکرتفتیش شروع کردی۔

اس سے قبل اسی قسم کے ایک واقعے میں ایک اور طالب علم کلاس روم میں بندوق لے آیا تھا تاہم اس میں کارتوس نہیں تھا۔ اس کے باوجود طالب علم کے والد کوعدالت نے 18ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

فرانسیسی قانون کے مطابق کم عمر بچوں کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی پر والدین کو سزا دی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.