تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:47

روسی صدر کا فوج کو البغدادی کو زندہ گرفتار کرنے کا حکم

جیو نیوز - ماسکو....... روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے روسی فوج کو داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو زندہ گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو سے روسی فوج کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں آپریشن کے دوران ہشتگردوں کو زندہ گرفتار نہیں کیا جاسکتا تو ان کی لاشوں کو روس منتقل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران کوشش کی جائے کہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغددی کو زندہ گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایوگوکوناشنکوف کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ نے شام میں داعش کے خلاف آپریشن میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے اس اقدام کا مقصد امریکا کی قیادت میں قائم داعش مخالف اتحاد کی کمزوری اور ناکامی کو ثابت کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.