7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:43
برازیل: قیدیوں نے جیل پر حملہ کر کے 10 افراد کو یرغمال بنا لیا
جیو نیوز - سائوپالو......برازیل میں قیدیوں نے جیل پر حملہ کر کے 10 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔برازیل کی جنوبی ریاست پارانا کی جیل میں قیدیوں نے جیل کے ایک حصے میں ساتھی قیدیوں کو یر غمال بنا لیا۔
چند مجرموں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے اورجیل میں آگ لگادی ، چاقو اور ڈنڈوں سے لیس قیدی جیل کی چھت پر پہنچ گئے اور ساتھی قیدیوں کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور انہیں جیل کی چھت سے گرانے اور ڈرانے ڈھمکانے کی بھی کوشش کی ،تاہم کسی قیدی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔