7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:19
پالتو کتا نہ دینے پر امریکی لڑکے نے بچی کو قتل کر دیا
جیو نیوز - نیویارک..... پالتو کتا نہ دینے پر امریکا میں 11 سالہ لڑکے نے8 سالہ بچی کو گولی مار کر قتل کر دیا، امریکا میں تشدد کے بڑھتے واقعات نے ایک مرتبہ پھر کئی سوالات کھڑے کر دئے۔
اپنے بچوں کو ہر رات خوب پیار کریں،کیا پتا کل یہ موقع ملے نہ ملے،یہ الفا ظ اس غمزدہ امریکی ماں کے ہیں ،جس نے اپنی بچی کو اچانک کھو دیا۔
امریکی ریاست ٹینیسی میں 11 سالہ لڑکے نے اپنی پڑوسن 8 سالہ Maykayla Dyer, سے اس کا پالتو کتا مانگا بچی نے کتا نہ دیا۔
لڑکا مشتعل ہو گیا۔
اپنے والد کی گن نکال لایا اوربچی پر فائر کردیا۔شور سن کر Maykayla کی ماں باہر آئی ،لیکن اس وقت تک اس کی بیٹی اس سے بہت دور جا چکی تھی۔پولیس نے فرد جرم عائد کر کے لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔