تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

لاس اینجلس میں چھوٹا طیارہ گر گیا، پائلٹ زخمی

جیو نیوز - لاس اینجلس........امریکی شہر لاس اینجلس میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر گیا۔ حادثے میں پائلٹ زخمی ہو گیا۔

حکام کے مطابق حادثہ جنوبی لاس اینجلس کے شہر کامپٹن میں پیش آیا۔ پروز کے دوران چھوٹا طیارہ ایک گھر کے پچھلے حصے میں جا گرا ۔ حادثے میں طیارے میں موجود ایک پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ حادثے میں گھر کو معمولی نقصان پہنچا ہے ۔

تاہم گھر میں موجود افراد محفوظ رہے۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.