تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:19

ٹیکس چوری کا الزام ، ہسپانوی شہزادی بھی عدالت میں حاضر ہوں گی

جیو نیوز - بارسلونا......شفقت علی رضا......ٹیکس چوری کے الزام میں ا سپین کے بادشاہ ”فلپ اے ششم “کی بہن بھی کٹہرے میں ہوگی اور مقدمے کی باقاعدہ سماعت کے لئے11جنوری 2016کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

50سالہ شہزادی اورا سپین کے موجودہ بادشاہ فلپ اے ششم کی بڑی بہن کرسٹینا ہسپانوی حکمران شاہی خاندان کی وہ پہلی رکن ہوں گی جنہیں کسی ملکی عدالت میں اپنے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اسپین میں آئینی بادشاہت 1975میں بحال ہوئی تھی ۔مایورکا کے جزائر بالیارک کی ایک عدالت کے جج نے گزشتہ روز کہا کہ اس مقدمے میں شہزادی کرسٹینا ، ان کے شوہر اور 16دیگر ملزمان کے خلاف سماعت اگلے برس گیارہ جنوری کو شروع ہو گی۔

اسپین کی شہزادی پر فرد جرم ان کے شوہر اسپین کی ہینڈ بال ٹیم کے قومی کھلاڑی ’اردانگارین ‘ کے خلاف کی جانے والی تحقیقات کے دوران عائد کی گئی تھی ۔ ایناکی اردانگارین کو اپنے خلاف منی لانڈرنگ اور مالی فراڈ کے ساتھ ساتھ اختیارات کے ناجائز استعمال کے ا لزامات کا سامنا ہے ۔

شہزادی کے شوہر اور دیگر ملزمان کی جن تحقیقات اور عدالتی کاروائی کا سامنا ہے ،ان کا تعلق ایک فلاحی تنظیم ’توس فاوٴنڈیشن ‘کی مبینہ مالیاتی بد عنوانیوں سے ہے ۔

توس فاوٴنڈیشن پر الزام ہے کہ اس نے کھیلوں کی ترویج سے متعلق سر گرمیوں کے لئے اسپین کے مختلف عوامی اداروں سے بڑی تعداد میں رقوم وصول کی تھیں جن کا مبینہ طور پر درست استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

اس تنظیم کے خلاف غبن کے علاوہ دستاویزی جعلسازی کے الزامات بھی ہیں ۔اس مقدمے کی سماعت مایورکا کے جزائر بالیارک کی ایک عدالت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.