تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:43

گائے ذبح پر پابندی ، مقبوضہ جموں کشمیر اسمبلی میں پھر ہنگامہ آرائی

جیو نیوز - سری نگر....... سب سے بڑی جمہوریت کا راگ الاپنے والے اسمبلیوں میں بھی مخالفین کی بات سننے کو تیار نہیں ۔ بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کو اکھاڑا بنایا۔ مخالف رکن پر تشدد کیا لیکن پھر مودی کی پارٹی کو منہ کی کھانی پڑی ۔ بی جے پی ارکان نے آج مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں غنڈہ گردی مچائی ۔ دلائل اور بات چیت کے بجائے گوشت پر پابندی کی مخالفت کرنے رکن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسمبلی کے آزاد رکن انجینئر راشد گائے کے ذبح اور گوشت کی فروخت پر پابندی کےخلاف قرارداد لانا چاہتے تھے، تاہم بھارتی جنتا پارٹی کے ارکان اجلاس سے پہلے ہی ان پر پل پڑے جو ایک دن پہلے بیف پارٹی کیے جانے پر جلے بھنے بیٹھے تھے ۔نیشنل کانفرنس اور دیگر اپوزیشن ارکان انجینئر رشید کے حق میں کھڑے ہوئے اور بی جے پی ارکان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ اسمبلی رکن پر تشدد نے ثابت کردیا کہ بی جے پی گائے کے گوشت کی سیاست سے تشدد بھڑکارہی ہے ، نئی دلی میں قتل بھی اسی کا نتیجہ ہے عمر عبداللہ کی بات پر شیم شیم کے نعرے لگے تو بی جے پی ارکان آگ بگولہ ہوگئے اور ایوان میں شورشرابہ شروع ہوگیا۔

احتجاج پر وزیراعلی مفتی سعید بھی اپنی اتحادی جماعت بی جے پی کی مذمت پر مجبور ہوئے ۔اس صورتحال میں بی جے پی کے ڈپٹی چیف کےلیے اپنی پارٹی کے دفاع کرنا ممکن نہ رہا۔بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ جموں کشمیر میں گائے کے ذبحہ اور گوشت کی فروخت پر پابندی کو دو ماہ کےلیے معطل کرچکی ہے تاہم بی جے پی ایوان میں بحث اور قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.