تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:59

ایرانی سپریم لیڈرنے امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات پر پابندی عائد کردی

جیو نیوز - تہران........ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انقلابی گارڈز کے بحری کمانڈروں سے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت سے ایران کو صرف نقصان ہی پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے امریکی ایران پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں، مگر ایران میں کچھ افراد کو یہ بات سمجھ میں نہیںآ رہی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن ایرانی عوام اور حکومتی عہدیداروں کی ذہنیت تبدیل کر کے ایران کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.