9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:48
قندوز اسپتال پر امریکی حملہ، 33 افراد اب بھی لاپتا
جیو نیوز - قندوز....... افغانستان کےشہر قندوز میں عالمی امدادی تنظیم کے اسپتال پر ہونے والے حملے کے بعد 33 افراداب بھی لاپتاہیں، ان میں عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔
کابل میں عالمی امدادی تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئرزکے اسپتال کے سربراہ گیلہیم مولائین کا کہنا ہے کہ اسپتال کا عملہ اب بھی صدمے میں ہے، وہ اپنے کئی ساتھیوں کو کھو چکے ہیں اور اب اپنے عملے کو مزید خطرے میں نہیں ڈال سکتے، غیر شناخت شدہ لاشیں اب بھی اسپتال میں موجود ہیں لیکن سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی وجہ سے اُن کی شناخت نہیں کی جارہی۔
اسپتال کی جانب سے مریضوں اور عملے کے لا پتا 33 افراد کے لئے ایمرجنسی لائن قائم کر دی گئی ہے۔پانچ روز قبل ، قندوز اسپتال پر امریکی فضائی حملے میں عملے کے 12 افراد اور 10 مریض ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد تنظیم نے ٹراما سینٹر بند کر دیاہے۔