10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:19
غزہ :اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے6 نوجوان شہید،80زخمی
جیو نیوز - غزہ........غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ سے 6 نوجوان شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی کے مظالم کا شکار فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا، غزہ شہر اور خان یونس میں مظاہرین کی پیش قدمی روکنے کے لیے اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کردی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 80سے زائد زخمی ہوئے ۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ حالیہ پر تشدد واقعات دہشت گردی ہیں، فریقین تشدد ختم کرکے امن وامان بحال کریں۔