10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:35
راہول گاندھی کی مودی کے فیشن اسٹائل پر سخت تنقید
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو پہلے لالوپرساد نےتنقید کا نشانہ بنایا اور اب بہار میں راہول گاندھی نے ان کے فیشن اسٹائل کے بخیے ادھیڑ ڈالے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ملک میں تو دیسی اسٹائل میں نظر آتے ہیں لیکن جب باہر جاتے ہیں تو خوب فیشن کرتے ہیں۔بس سیلفی کنگ کی یہی ادا کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو پسند نہ آئی۔ بہار میں ایک جلسے کے دوران دورہ امریکا میں مودی کے فیشن اسٹائل کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔یہ ہی نہیں نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام پر بھی خوب تیر برسائے۔