10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:47
شمالی کوریا: حکمراں جماعت کی 70 ویں سالگرہ پر جشن
جیو نیوز - پیانگ یانگ.......شمالی کوریا میں حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تاریخ کا سب سے بڑا جشن منا رہا ہے جس میں بکتر بند گاڑیوں اور بیلسٹک میزائلوں کے کارواں کے علاوہ دارالحکومت پیانگ یانگ میں فوجیوں کی پریڈ بھی ہو گی۔
جشن کی صدارت شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کریں گے تاہم کسی بھی معروف عالمی رہنما کی تقریبات میں شرکت متوقع نہیں ۔ سرکاری طور پر جشن کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں البتہ ہزاروں شہری مختلف چوراہوں پر ٹارچ لائٹ پریڈ کی مشق کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
دریا کے کنارے ایک بڑا سٹیج بھی لگایا گیا ہے جہاں دیر رات خواتین پر مشتمل شمالی کوریا کا معروف ترین میوزیکل بینڈ ’موران بونگ‘ اپنا پروگرام پیش کرے گا۔