11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:0
فلسطین پر اسرائیل کا فضائی حملہ ،خاتون بیٹی سمیت شہید
جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس .......فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت تھمی نہیں،آج غزہ پٹی کی رہائشی علاقے میں اسرائیلی فورسز نے ایک گھر پر فضائی حملہ کر کے خاتون کو ان کی بیٹی سمیت شہید کردیا۔
اسرائیل نے غزہ پٹی میں فضائی حملے میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا،جس میں ایک خاتون اپنی بیٹی سمیت شہید ہوگئیں،جبکہ گھر بھی تباہ ہوگیا۔
گزشتہ روزغزہ بارڈر کے نزدیک اسرائیلی فورسز کی معصوم فلسطینیوں پر فائرنگ سے 7 فلسطینی جا ں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے،جس کے خلاف ماسک پہنے نوجوانوں نے نو گو ایریا میں پتھراؤ کیا۔
دوسری جانب یہودیوں نے نتین یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو عہدہ چھوڑنے پر زور دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اختلافات دو ر کرنے کیلئے شدت پسندی درست طریقہ نہیں۔