تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:31

کابل: نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 2برطانوی فوجیوں سمیت 5اہلکار ہلاک

جیو نیوز - کابل.......افغانستان میں نیٹو کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 5فوجی اہلکار ہلاک اور 5زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ کابل میں نیٹو افواج کے ہیڈ کوارٹر میں لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔

برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں حادثے کے تصدیق کی گئی ہے، تاہم دہشت گردی کے امکان کو مسترد کردیا ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حادثہ میں 2برطانوی فوجیوں سمیت 5اہلکار ہلاک اور 5زخمی ہوگئے تھے اور ہلاک ہونے والے دیگر 3فوجیوں کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.