12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:3
منیٰ حادثہ میں 114بھارتی شہید ہوئے ہیں، سوراج
جیو نیوز - نئی دہلی........بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ منیٰ حادثے میں 114بھارتی حاجی شہید ہوئے، جن میں سے10 اب بھی لاپتہ ہیں۔ سشما سوراج نے یہ بات سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہی ۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ منیٰ حادثے میں114 بھارتی حاجی شہید اور دس تاحال لاپتہ ہیں۔