تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:59

بھارتی ریاست بہار کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج ہو رہی ہے

جیو نیوز - پٹنہ.......بھارتی ریاست بہار میں ریاستی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ ریاست بھر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 نومبر کو کیا جائے گا۔

بہار اسمبلی کی 243 نشستوں پر انتخابات پانچ مرحلوں میں مکمل ہوں گے،پہلے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں ، پولنگ اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں ووٹر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لئے موجود ہیں۔ پہلے مرحلے میں 49 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں ، جس کیلئے دس اضلاع سخت سیکیورٹی ہے۔

انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی کی سربراہی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور ان کے مقابلے میں کانگریس اور جنتا دل یونائیٹڈ اور دیگر علاقائی جماعتوںکا اتحاد ہے۔بہار ریاستی اسمبلی کی مدت ختم ہونے پر انتخات ہو رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.