تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:17

اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مالدیپ

جیو نیوز - مالے.......مالدیپ نے بھارت کواپنے اندرونی معاملا ت میں مداخلت پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالدیپ اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، تمام ممالک کو ہماری خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا۔

یہ بات مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات میںکہی،جو کہ گزشتہ روز سرکاری دورے پرمالے پہنچی تھیں۔اطلاعات کے مطابق مالدیپ کے صدرنے کہاکہ تمام اقوام کومالدیپ کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدریامین نے کہاکہ انکی حکومت اپنے معاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریگی،سابق صدر نشیدکی دہشت گردی کے الزامات پر 13 سال قیدکی سزا کا کوئی حوالہ نہیں دیاگیا۔

واضح رہے کہ اس سزاپرامریکا و دیگر کئی ممالک نے تشویش کا اظہارکیا تھاجب کہ اقوام متحدہ کے ایک پینل نے بھی اس سزا کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے سابق صدرکی رہائی کی اپیل کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.