13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:20
سدھیندرا کلکرنی کے چہرے پر سیاہی ملنے والوں کو گرو کی شاباشی
جیو نیوز - نئی دلی........سدھیندرا کلکرنی کے چہرے پر سیاہی ملنے کی شرمناک حرکت کرنے والے شیوسینا کے چیلوں کو شاباشی مل گئی۔ دوسری طرف انتہاپسندی کا نشانہ بننے والے سدھیندرا کلکرنی کا کہنا ہے کہ وہ ایجنٹ ضرور ہیں، لیکن پاکستان کے نہیں، بلکہ امن کے۔
خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی میں سدھیندرا کلکرنی کے چہرے پر سیاہی پھیرنے والے شیو سینا کے انتہا پسندوں کو تھپکی مل گئی۔ شرمناک حرکت کے بعد گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والے شیو سینا کے انتہا پسند اپنے گرو اودھے ٹھاکرے سے ملاقات کے لیے پہنچے اور شاباشی وصول کی، جبکہ شیوسینا کا نشانہ بننے والے سدھیندرا کلکرنی کا کہنا ہے کہ شیو سینا کو بھی دوسروں کے آزادی اظہار کا خیال رکھنا چاہیے۔