تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19

امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

جیو نیوز - فلوریڈا ......امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں سوار تین افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ جنوبی فلوریڈا کی برووارڈ کاونٹی میں پیش آیا ۔ نجی کمپنی کا چھوٹا طیارہ ساحلی دلدلی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار حادثے کی جگہ پہنچے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے جہاز میں سوار تین افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.