27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:35
امریکی بحری جہاز کا جنوبی بحیرہ چین کے متنازع جزائر میں گشت
جیو نیوز - بیجنگ.......امریکی بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازع جزائر میں گشت شروع کردی ہے جبکہ چین نے امریکا کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق امریکا جنوبی بحریہ چین میں معمول کے آپریشن کر رہا ہے جو کہ عالمی قوانین کے مطابق ہے۔ امریکی بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازع جزائر سے بارہ ناٹیکل میل کے فاصلے پر گشت کیا۔ اور امریکا نے روزانہ کی بنیاد پر علاقے کی صورتحال پر نظر رکھا ہوا ہے۔
ادھر چینی وزیر خارجہ وانگ لی نے نے کہا ہے کہ چین خطے کی صورتحال کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو امریکا کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ایسے کارروائیوں سے قبل سوچ لے اور آنکھ بند کرکے خود کو مصیبت میں نہ ڈالے۔