تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:2

جنوبی کوریااور اتحادیوں کا انجام عبرتناک ہو گا، شمالی کوریا

جیو نیوز - سیؤل........... شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر اور ان کے امریکی اتحادیوں کا انجام عبرتناک ہو گا۔

شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا خطے میں جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں اور ان کی شمالی کوریا کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے تشویش یکسر غلط ہے۔

شمالی کوریا نے کہا کہ خطے میں امریکی پالیسیاں حقائق کے بالکل برعکس ہیں اور شمالی کوریا امریکی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں تاہم اس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.