تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:34

شامی فورسز ، پالمیرا تک پہنچ گئیں،شدید جنگ چھڑنے کاخدشہ

جیو نیوز - لندن.........شامی حکومت کی حامی فورسز شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کے زیر قبضہ معروف تاریخی شہر پالمیرا تک پہنچ گئیں جس کے باعث شدید جنگ چھڑنے کا خدشہ پیداہوگیا ہے۔

لندن میں قائم انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی کمیٹی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ شامی فورسز پالمیرا کے جنوبی حصے سے محض دو کلومیٹر دوری پر ہے، جبکہ اس کے شمالی حصے سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ چکی ہیں۔

داعش نے ’صحرا کا نگینہ‘ کہلانے والے اس شہر پر گزشتہ برس مئی میں قبضہ کر لیا تھا۔ یونیسکو کی طرف سے عالمی ورثہ قرار دیے جانے والے اس شہر کے بعض تاریخی مقامات کے ساتھ داعش نے جو کچھ کیا، اس پر دنیا بھر میں مذمت کی گئی تھی۔یادر ہے کہ داعش نے اس شہر کے بعض انتہائی تاریخی طور پرقیمتی آثار کو تباہ کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.