26 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:50
88چینی یونیورسٹیاں دنیا کی400بڑی یونیورسٹیوں میں شامل
جیو نیوز - لندن......... چین کی 88یونیورسٹیوں کو مضامین کے لحاظ سے دنیا کی 400بڑی یونیورسٹیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔
کیوایس ورلڈ یونیورسٹی کے ایک جائزے کے مطابق چین مضامین کے لحاظ سے دنیا کی 400 بڑی یونیورسٹیوں میں شامل ہونے کے بعد یونیورسٹیوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ صرف امریکہ اس سے آگے ہے جس کی 164یونیورسٹیاں دنیا کی 400بڑی یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔
جبکہ اس لحاظ سے برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے، جس کی 78یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل کی گئی ہیں۔