تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:38

برسلز حملے، بیلجیم میں دوسرے روز بھی فضا سوگوار

جیو نیوز - برسلز ....... برسلز حملوں کی یاد میں بیلجیم میں دوسرے روز بھی فضا سوگوار ہے،دنیا بھرمیں مرنے والوں کی یاد میں تقریبات منعقدکی جارہی ہیں۔شہری پھول رکھ کر اور شمعیں روشن کرکے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

بیلجیم میں ہر طرف مرنےوالوں کی یاد میں پھول سجائے جارہےہیں شمعیں روشن کی جارہی ہیں، بچے ، جوان اوربوڑھے سب ہی مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

برسلز میں سیکڑوں افرادنےplace de la bourse پلیس دی لا برس اسکوائرپر پھول رکھے اورمرنےوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر بیلجیم اور فرانس کےوزرائے اعظم ، یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ اور یورپی کمیشن کے صدر بھی موجود تھے۔

لندن کے ٹرافلگر اسکوائر کو بھی مرنے والوں کی یاد میں بیلجیم کے پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ۔برسلز حملوں میں مرنےوالو ں کی یاد میں پولینڈ میں سربیا اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں بیلجیم کے سفارت خانے میں پھول رکھےاور مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری دہشت گردحملوں سے متاثرہ افراد سے یک جہتی کیلئے جمعے کو برسلز کا دورہ کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.