تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 19:17

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس12ہزار 2سو سے نیچے آگیا

جنگ نیوز - کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار دوسو پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 12 ہزار 295 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا، مگر انرجی اسٹاکس میں فروخت مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 84 پوائنٹس کمی کے بعد12 ہزار 179 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کاروباری حجم 8کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام نشاط ملز کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 43 پیسے کمی کے بعد59 روپے 65 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 106 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار784 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا یہ سلسلہ جمعہ کو بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.