تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:56

کیوبا اورامریکا کا فضائی رابطے کی بحالی پر اتفاق

جیو نیوز - ہوانا..........امریکا اور کیوبا کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر اتفاق ہوگیا،کیوبا کے صدر نے امریکہ سے گوانتانامو بے کا علاقہ واپس کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا، جبکہ صدر اوباما کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور کیوبا نے فضائی رابطے کی بحالی پر اتفاق کیا ہے ۔کیوبا کے دورے کے دوران امریکی صدر اوباما اور انکے ہم منصب رائول کاسترو نے ایک ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ صدر اوباما نے کہا وہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن انکے درمیان جمہوریت اور انسانی حقوق جیسے معاملات پر شدید اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران صدر کاسترو نے امریکا سے گوانتانامو بے کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے لئے امریکا کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.