تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

مہنگائی کے اعتبارسے پاکستان ایشیاء میں پہلے نمبرپر

اردو ٹائمز - مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان جنوبی ایشیاء میں پہلے نمبر پر آگیا۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے سات ممالک میں سے پاکستانی عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے جس کے باعث عوام کیلئے زندگی کی گاڑی چلانا ممکن نہیں رہا۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15.7 فیصد ہوگئی ہے جو کہ جنوبی ایشیائیممالک میں سب سے زیادہ ہے بھارت 9.6 فیصد مہنگائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر،بنگلہ دیش 8.1 فیصد کے ساتھ تیسرے ' سری لنکا 6.9 فیصد کے ساتھ چوتھے جبکہ چین 4.5 فیصد مہنگائی کی شرح کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں روز بروز اضافے کی بنیادی وجہ افراط زر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بتایا گیا ہے جس کے باعث دیگر تمام اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے اضافے سے ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.