تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:40

سندھ میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ واپس

جیو نیوز - کراچی.... سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کے بعد سندھ میں رواں ہفتے کے دوران سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں منگل اور جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

سوئی سدرن کمپنی نے رواں ہفتے کے دوران منگل اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھےتاہم گزشتہ روز سی این جی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعد سوئی سدرن کمپنی نے یہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لائن پیک کی صورتحال میں بہتری کے بعد اب صوبے بھر میں منگل اور جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.