1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:39
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی
اے آر وائی - ہانگ کانگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج مندی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پسیفک انڈیکس اعشاریہ سات فیصد اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں اعشاریہ آٹھ فیصد کمی ہوئی۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس اعشاریہ تین فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس اعشاریہ سات فیصد کم ہوا۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق کمپنیز کے منافعوں میں کمی اور جاپان میں ایٹمی تابکاری کا معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے شیئرز آف لوڈنگ کو ترجیح دی۔