تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40

عالمی بینک کےتعاون سےشروع ہونےوالےدو بڑےمنصوبےکھٹائی میں

اے آر وائی - کراچی : حکومتی عدم دلچسپی کے باعث عالمی بینک کے تعاون سے شروع ہونے و الے تیراسی کروڑ ڈالر لاگت کے دو بڑے منصوبے کھٹائی میں پڑگئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے عالمی بینک گذشتہ دو سال سے نیشنل ٹریڈ کوریڈور کے دو بڑے منصوبوں کو ختم کرنے کا عندیہ دے رہا تھا۔



فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے حکومت مزید سرمایہ لگانے سے گریز کرتی رہی جس کے بعد عالمی بینک نے ابتدائی طور پر تریسٹھ کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کے نیشنل ایکسپریس وے پروگرام کو ختم کر دیا ہے۔ اس منصوبے پر مجموعی طور پر دو ارب ڈالر سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ بیس کروڑ ڈالر کا دوسرا منصوبہ ملکی تجارتی لاگت کم کرنے اور شاہراؤں کی مرمت پر مشتمل ہے۔ یہ منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.