1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40
کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے 8فیصد زائدرقبے پربوائی کا فیصلہ
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے آئندہ سیزن سے اس کی کاشت آٹھ فیصد اضافی رقبے پر کرنے کی حکمت عمل مرتب کرلی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خوراک و زراعت اسراراللہ ه زہری کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں کپاس کی کم پیداوار کی وجہ ناقص بیج ہے۔ پیداوار بڑھانے کے لئے اعلی معیار کا بیج بویا جائے۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ بلوچستان میں خاران اور خیبر پحتونخواہ میں ڈی آئی خان کے علاوہ پوٹھوہار میں بھی نئے علاقوں میں کپاس کاشت کی جائے۔ سال دو ہزار گیارہ اور بارہ کو کپاس کی کاشت کا سال قرار دیا جائے گا۔اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے کاٹن ریسرچ ڈویلپمنٹ بورڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔