1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:45
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 128پوائنٹس کی تیزی
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو ایک سو اٹھائیس پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ اور ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار سات سو گیارہ پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر گیارہ کروڑ تین لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو ستر کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور اٹھانوے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ سیمنٹ، فرٹیلائزر اور بینکنگ سیکٹر اسکرپس نے مارکیٹ کو لیڈ کیا۔