تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:58

تیل گیس رائلٹی کامعاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہوگا

اے آر وائی - اسلام آباد : حکومت آئندہ ماہ مشترکہ مفادات کی کونسل میں تیل اور گیس کی رائلٹی کی اٹھارویں ترمیم میں صوبوں اور وفاق کے مابین مجوزہ تقسیم کو موخر کرنے کی تجویز پیش کرے گی۔ اس سے ماضی کی رائلٹی کی تقسیم فی الحال برقرار رکھی جا سکے گی۔



حکومت پاکستان نے اب تک تیل اور گیس کی تلاش کی کمپنیوں کو اٹھارویں ترمیم کے بعد بھی انکے ماضی کے معاہدوں کے تحفظ کا اعادہ کیا ہے ،یہ بات وفاقی وزیر نجکاری اور پانی و بجلی سید نوید قمر نے تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں تیل و گیس کی رائلٹی وفاق اور صوبائی حکومتوں میں برابر تقسیم کرنے کی شق شامل کرنے سے کمپنیوں کا کئی مسائل کا سامنا تھا۔



انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کوشامل کر کے صوبوں کو مساویانہ حقوق دینے کے لئے کہا گیا ہے ۔اس تقسیم کو دیکھنے کے لئے جو نیا ادارہ بنایا جائے گا اس میں صوبوں کا بھی ایک نمائندہ شامل کیاجا ئے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب حکومت اس حوالے سے انفرادی طورپر فیصلہ نہیں دے سکتی صوبوں کو بھی اسمیں شامل کیا جانا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.