تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:59

قیمتوں میں اضافہ کا امکان :پٹرول پمپوں پرپٹرول کی فراہمی بند

اے آر وائی - کراچی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے باعث شہر کے پیشترپٹرول پمپوں پر پٹرول کی فراہمی بند کردی گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔



پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ ہونے سے پہلے ہی شہر بھر کے پیشترپٹرول پمپس مالکان نے پٹرول کی فراہمی بند کردی ہے ۔شہر میں جن پٹرول پمپوں پر پٹرول فراہم کیا جارہا ہے وہاں لوگوں کا شدید رش ہے اور بعض جگہ شہری پٹرول پمپ پر لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔



حکومت کی جانب سے بند پٹرول پمپوں کو کھلوانے کے کوئی اقادامات نہیں کیے گئے جس کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول کی فراہمی بند کردی ہے ان کے خلاف قانون کاروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.