1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:59
ملکی زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے
اے آر وائی - کراچی : گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر چھالیس کروڑ ڈالر بڑھ کر سترہ ارب پچانوے کروڑ اڑسٹھ لاکھ ڈالر کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان اعلی سید وسیم الدین کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر چودہ ارب چوون کروڑ انیس لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب اکتالیس کروڑ اننچاس لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل زرمبادلہ ذخائر کی سب سے زیادہ مالیت بارہ مارچ کو سترہ ارب ساٹھ کروڑ چھیاسی لاکھ ڈالر کی سطح پر دیکھی گئی تھی۔